۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
علامہ راجہ ناصر عباس جعفری

حوزہ / مجلس وحدت مسلمین پاکستان گلگت بلتستان کے زیر اہتمام یادگار شہداء پر شہدائے جنگ آزادی گلگت بلتستان و پاکستان کے شہداء کی یاد میں ایک عظیم الشان عظمت شہدا و استحکام پاکستان کانفرنس کا انعقاد ہوا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، مجلس وحدت مسلمین پاکستان گلگت بلتستان کے زیر اہتمام یادگار شہداء پر شہدائے جنگ آزادی گلگت بلتستان و پاکستان کے شہداء کی یاد میں ایک عظیم الشان عظمت شہدا و استحکام پاکستان کانفرنس کا انعقاد ہوا۔ جس میں ہزاروں کی تعداد میں فرزندان گلگت بلتستان نے شرکت کی۔

چیئرمین ایم ڈبلیو ایم پاکستان نے کانفرنس کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امام خمینی رہ ہمارے لیے اہم ہیں۔ انہوں نے وقت کی استبدادی و طاغوتی قوتوں کو شکست فاش دی، ہم ان کی فکر کے مطابق مظلومین جہاں کے حامی و مددگار ہیں اور مظلوموں، محروموں کے حقوق کے لئے جدوجہد کرتے رہیں گے۔

انہوں نے کہا: ہم نے 20 ہزار سے زائد شہید دیے ۔کسی ایک قاتل کو بھی سزا نہیں دی گئی۔ 70 ہزار پاکستانیوں کا قاتل احسان اللہ احسان کیسے سرنگ سے نکال دیا گیا، ہم نے الحمدللّٰہ وطن عزیز میں شیعہ سنی وحدت کو فروغ دیا، پاکستان کی بقاء کی ضمانت مسلم پاکستان ہے، مسلکی پاکستان بنانے والے وطن عزیز کے اصل دشمن ہیں۔

علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے مزید کہا: ملک میں مسلکی، لسانی اور علاقائی تقسیم کی گئی تاکہ پاکستانی غیور عوام ایک قوم نہ بننے پائے، یہ تقسیم دو قومی نظریہ، قائد اعظم اور علامہ اقبال کی سوچ کے خلاف ہے، گلگت بلتستان کے لوگ انتہائی باوفا اور وطن کے مخلص بیٹے ہیں، جی بی کے بغیر یہ ملک ایک دن بھی نہیں چل سکتا، انکو آج تک آئینی شناخت نہیں دی گئی ایسا کب تک چلے گا، گلگت بلتستان کے غیور عوام جیسا محب وطن کوئی نہیں، یہ وطن کے وہ باوفا بیٹے ہیں، جو ستر سال سے پاکستان کا آئینی حصہ بننے کی جنگ لڑ رہے ہیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .